02 September 2016 - 20:26
News ID: 422990
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کے رہنما نے کہا : امریکہ بھارت کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو ڈومور کہہ رہا ہے، امریکہ کو گڈ بائے کہنے کا وقت آگیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا : حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کیلئے صف بندی کر لی ہے، ۳ ستمبر کو پورے ملک میں گو نواز گو کی آواز گونجے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مودی اور الطاف کیخلاف قرارداد کیوں منظور نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا : ملکی سالمیت پر سمجھوتہ کرنیوالے حکمران ناقابل قبول ہیں، حکومت نے پابندی نہ لگائی تو کچھ دیر بعد ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہو جائیں گی، سندھ میں کوٹہ سسٹم ختم ہونا چاہیئے۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما نے کہا : امریکہ بھارت کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو ڈومور کہہ رہا ہے، امریکہ کو گڈ بائے کہنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا : دنیا میں نئی سرد جنگ شروع ہو چکی ہے، بدلتے حالات میں نئی افغان پالیسی تیار کی جائے، الطاف کی ہرزہ سرائی نے متحدہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، الطاف سیاسی انڈر ورلڈ کا ڈان بن چکا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا :  اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف بڑھ چڑھ کر بولنے والے حکومتی وزراء الطاف اور مودی کیخلاف کیوں نہیں بولتے، الطاف کی ۳۵ سالہ سیاسی زندگی اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقریروں سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا : سی پیک منصوبے کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشیں عروج پر ہیں، ایم کیو ایم کو پچھلے۳۰ سال میں کراچی میں بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب و جواب دینا ہوگا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا :  ملک بدحال اور حکمران خوشحال ہوتے جارہے ہیں، موجودہ نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں پاکستان محفوظ نہیں، بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھنے والا نواز شریف پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬