رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے ہفتے کو ایک بیان میں : عراقی فورسز داعش کے خلاف پچاس ڈگری سنٹی گریڈ کی شدید گرمی میں لڑ رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا :داعش کا کام اسی سال تمام کر دیا جائے گا اور عراقی فوجیں شہر موصل میں اسی سال داخل ہونگی۔
عراقی وزیراعظم نے داعش کے خلاف عراقی فورسز کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراقی عوام متحد ہو کر دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا سکتے ہیں۔
درایں اثنا عراقی ذرائع نے کہا : دس ہزار رضا کار جوانوں نے داعش کے قبضے سے موصل کو آزاد کرانے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کی فوج اور عوامی فورسز نے شہر موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن کے تحت کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے دو ہزار چودہ میں عراق کے ایک تہائی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا لیکن فوج اور عوامی فورسز نے دہشتگردوں سے بہت سے علاقے آزاد کرا لئے ہیں اور موصل کی آزادی داعش کے تابوت میں آخری کیل ہو گی۔