04 September 2016 - 17:09
News ID: 423028
فونت
ڈاکٹر طاہر القادری:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : شریف برادران بھارت کی مدد سے سولہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پھر یہ بجلی پورے ملک کو بیچیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے راولپنڈی میں سالمیت پاکستان و قصاص مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : احتجاج کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ دو مراحل ابھی باقی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ماڈل ٹاؤن میں سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی ہوئی۔ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔ نواز شریف اور شہباز شریف صاحب ہمیں کمزور مت سمجھیں۔ ہمیں انصاف اور قصاص لینا آتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : انصاف لینا چاہیں تو سات روز میں لے سکتے ہیں، لیکن کارکنوں کے ہاتھوں میں چھوڑیاں اور چاقو نہیں پکڑا سکتا۔

انہوں نے کہا : جنرل راحیل شریف نے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے کا وعدہ کیا تھا، ان کا وعدہ کب وفا ہوگا؟

طاہر القادری نے الزام لگایا کہ شریف برادران کی ملوں میں تین سو بھارتی کام کرتے ہیں۔ یہ ملازمین خفیہ طور پر آتے ہیں اور انھیں ماڈل ٹاون میں سہولتیں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : بھارتی ایجنٹ واہگہ بارڈر سے شریف برادران کی گاڑیوں میں آتے ہیں۔ میرے پاس بھارتی ایجنٹوں کے پاسپورٹ نمبر اور آمد کی تاریخیں موجود ہیں۔ شریف برادران بھارت کی مدد سے سولہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پھر یہ بجلی پورے ملک کو بیچیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بڑے قومی لیڈر اور ایم این اے ہمسائیہ ملک کی ایجنسی کے پے رول پر ہیں۔

طاہر القادری نے کہا : حکمرانوں نے مصالحت کیلئے وفد بھیجے، دولت کی آفر کی مگر قصاص کے بغیر حکمرانوں کی جان نہیں چھوٹے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬