04 September 2016 - 18:26
News ID: 423035
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی:
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا : دور حاضر کے نوجوان کو صاحب بصیرت کے ساتھ ساتھ اپنی رائے اور ارادہ ہونا چاہئے ، ہماری ملت عدم بصیرت کی وجہ سے معدوم ہے ۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے دوسرے روز جوان امید ملت سیمینار منعقد ہوا جس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : جس تحریک میں نوجوان ہوتے ہیں کبھی ناکام نہیں ہوتی ۔

انہوں نے قرآن اور سیرت محمد و آل کی روشنی میں نوجوانوں کی اہمیت کو جاگر کرتے ہوئے کہا : نوجوان ہر نیکی کے طرف سب سے پہلے آگے بڑھتے ہیں آئی ایس او کے جوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے کوششوں کوجاری رکھنا چاہئے ۔

 انہوں نے کہا : اسلام نوجوان کو ایک ذمہ دار نوجوان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتا ہے اس لئے زندگی میں کامیابیوں کو سمیٹنے کے لئے دور حاضر کے نوجوان کو صاحب بصیرت کے ساتھ ساتھ اپنی رائے اور ارادہ ہونا چاہئے ، ہماری ملت عدم بصیرت کی وجہ سے معدوم ہے ۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں نوجوان کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا : نوجوان سرسبز و شاداب درخت کی مانند ہے نوجوانی کے عمر میں ایک نوجوان کو بابصیرت ،صالح اور مبارز ہونا چاہئے ان خصوصیات کے بغیر نوجوان یقینی طور پر ایک مردہ نوجوان تصور کیا جائے گا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬