12 September 2016 - 22:42
News ID: 423194
فونت
شام کے صدر بشار اسد نے کہا : ملک کے چپے چپے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا جائے گا۔
بشار اسد نماز عید الاضحی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق صدر بشار اسد نے دہشت گردوں کے قبضے سے حال ہی میں آزاد ہونے والے شہر داریا میں نماز عید الضحی کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا جائے گا۔

انہوں نے قوم سے وعدہ کیا کہ وہ ملک میں امن و استحکام کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ صدر اسد نے کہا کہ شام کی فوج اندرونی اور بیرونی حالات کو خاطر میں لائے بغیر دہشت گردوں کے خلاف بلا وقفہ کارروائی جاری رکھے گی۔

صدر اسد نے حال ہی میں دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے داریا شہر کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت شہر کی تعمیر نو کرے گی اور بے گھر ہونے والوں کو پھر سے آباد کیا جائے گا۔

قبل ازیں صدر اسد اپنی کابنیہ کے بعض ارکان کے ہمراہ داریا شہر پہچنے اور مسجد سعد بن معاذ میں نماز عید الضحی ادا کی۔ بعد ازاں وہ مسجد میں موجود لوگوں میں گھل مل گئے اور گلے مل کر انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ داریا شہر پر حال ہی میں شام فوج نے اپنا کنٹرول قائم کیا ہے۔ صدر اسد کی حکومت نے قومی آشتی معاہدے کے تحت داریا شہر میں ہتھیار ڈالنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیکڑوں افراد نے حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬