13 September 2016 - 22:33
News ID: 423205
فونت
شامی فوج نے جولان کی پہاڑیوں کے قریب قنیطرہ کے علاقے میں اسرائیل کا ایک جنگی ہوائی جہاز اور ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔
جنگ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے : اسرائیل کے ایک جنگی طیارے نے منگل کو شامی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرنے کے لئے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کو شام کی اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے مار گرایا۔

شامی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی خبردی ہے کہ شامی فوج نے اسرائیل کا ایک  ڈرون طیارہ بھی اس وقت مارگرایا جب منگل کی صبح صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جولان کے علاقےمیں شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔

اسرائیلی جنگی طیارے اور  ڈرون طیارے کو مارگرانے کے بعد شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت شام میں دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانے کے لئے شام میں حملے اور شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔

رواں ہفتے میں اسرائیل نے پانچویں بار شام کے اندر ہوائی حملے کئے ہیں ۔ شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی شام میں سرگرم تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں ۔

شامی فوج نے کئی بار دہشت گردوں کے قبضے سے اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے ہیں ۔ اس درمیان شامی فوج نے قنیطرہ کے ہی علاقے میں دہشت گردوں کے تین ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے ان ٹینکوں میں سوار سبھی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬