13 September 2016 - 22:38
News ID: 423207
فونت
سرفراز نقوی:
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے شکار پور میں نماز عید کے دوران خودکش حملے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
سید سرفراز حیسن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے صوبہ سندھ کے علاقے شکار پور میں نماز عید کے دوران خودکش حملے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان و اسلام دشمن عناصر کا مقدس دن میں حملہ بزدلانہ و غیر انسانی فعل ہے۔

مرکزی صدر نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع پاکستان پر بزدلانہ حملے کرنیوالوں کو جلد لگام نہ دی گئی تو یہ ناسور حکومت کے گلے کی ہڈی بن جائیں گے، جو پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ماضی میں اندرون سندھ دہشتگردی کے واقعات کے بعد مکتب تشیع کے مطالبات کو نظرانداز نہ کیا جاتا تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔

سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں تکفیری سوچ کا خاتمہ کئے بغیر امن ممکن نہیں، تکفیری دہشتگردانہ سوچ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور ملکی بقا و سلامتی کیخلاف سب سے بڑا اور حقیقی خطرہ ہے، جس کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، سندھ بھر میں تکفیری دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی سے ملکی بقا و سلامتی کو درپیش خطرات کا بھی خاتمہ ہوگا۔

سرفراز نقوی نے رینجرز کی پنجاب میں تعیناتی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاخیر کے باجود پنجاب میں رینجرز کا آپریشن دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے شکار پور میں خودکش حملہ ناکام بنانے پر مقامی آبادی اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬