ترکی کے مشرقی شہر وان میں دہشت گردوں نے حکمران جماعت کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکہ کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے مشرقی شہر وان میں حکمران جماعت عدالت اور توسعہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں ۲ پولیس اہلکاروں سمیت ۴۸ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کے مشرقی شہر وان میں دہشت گردوں نے حکمران جماعت کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ۴۸ افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ حکمران جماعت کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعہ کے بعد ایمبولینسز جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے