14 September 2016 - 23:00
News ID: 423237
فونت
رامی حمد اللہ:
فلسطینی وزیر اعظم نے عالمی برادری سے خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 رامی حمد الله

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے منگل کو رام اللہ میں لگزمبرگ کے وزیراعظم زاویہ بتل سے ملاقات میں عالمی برادری بالخصوص یورپ سے خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل، اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر اور انھیں قانونی ظاہرکرنے کی صیہونی حکومت کی کوششوں کو روکنے کی اپیل کی۔

رامی حمد اللہ نے : ہم ایک بار پھر عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ یہ حکومت ان تمام معاہدوں پر عمل کرے جن پر اس نے فلسطینی فریق کے ساتھ دستخط کئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین، مذاکرات کے عمل کی بحالی کے لئے ان تمام بین الاقوامی فریقوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو انیس سو سڑسٹھ کی مقبوضہ زمینوں کے اندرخود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے حق کی ضمانت دیتے ہیں۔

اس ملاقات میں حمد اللہ نے زاویہ بتل کو فلسطین کے حالات خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے، فلسطینوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور روزانہ فلسطینیوں کے قتل کے بارے میں بھی بتایا۔

لگزمبرگ نے ہمیشہ ہی فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی سیاسی حمایت کی ہے۔ 

زاویہ بتل کا دورہ رام اللہ، فلسطین اور لگزمبرگ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے تناظر میں انجام پایا ہے۔ دوہزارپندرہ میں لگزمبرگ کے وزیرخارجہ نے بھی غزہ کا دورہ کیا تھا اورغزہ کی تعمیر نو میں تیزی لانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬