حزب اللہ نے داعش کی بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں داعش کے وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم پر دنیائے اسلام کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے ۔
حزب اللہ لبنان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : داعش کے جرائم پر خاموش رہنے والے داعش کے مجرمانہ جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا : یوم عرفہ کو داعش نے ہولناک جرم کا ارتکاب کیا ہے جس میں داعش نے شام کے شہر دیرالزور میں ۱۹ بے گناہ شہریوں کے سرکاٹ دیئے ۔
حزب اللہ کے مطابق داعش کے جرائم پر خاموش رہنے والے اسلامی ممالک داعش کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے