18 September 2016 - 23:23
News ID: 423312
فونت
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی لاھور جامعۃ المنتظر کے سربراہ اور دیگر علمائ کرام کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔
شیعہ علما کونسل

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی لاھور جامعۃ المنتظر میں حضرت آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، حجت الاسلام قاضی سید نیاز حسین نقوی اور دیگر علمائ کرام کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔

اس ملاقات میں مذھبی اور قومی امور پر گفتگو ھوئی،اس وقت ملک میں امن و امان ،عزاداری کے مسائل، مشکلات، مقدمات، زائرین کی مشکلات پر حجت الاسلام واحدی صاحب نے قومی پالیسی کو وضاحت سے بیان کیا ۔

آیۃ اللہ نجفی نے فرمایا کہ قائد محترم جو لائحہ عمل دیں گے تمام علمائ کرام، مدارس اور عوام ان کی ھر آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیار ھیں مجوزہ آل پاکستان علما ذاکرین کانرنس اور قومی اجتماع پر تفصیلی مشاورت ھوئی ۔

حجت الاسلام واحدی نے آرٹیکل جنگ کراچی اور حجت الاسلام رمضان توقیر کی توھین کے حوالے سے تفصیل بتائی علمائ کرام نے ایسی گستاخیوں پر جامع لائحہ عمل بنانے پر زور دیا تاکہ علمائ کرام اور عوام ان شرپسند عناصر سے آگاہ رھیں ۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬