19 September 2016 - 21:12
News ID: 423321
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : ہمیں چاہیئے کہ ولی فقیہہ آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں متحد ہوکر عالمی استکبار کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں ۔
 آیت اللہ خامنہ ای

:

اللہ تعالیٰ نے آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں ہمیں عظیم نعمت سے نوازا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے بریٹو روڑ نمائش چورنگی پر جشن ولایت علی علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا : شیعہ و سنی مل کر تکفیریت کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے، غدیر کا دن امت کے اتحاد کا مظہر ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : ہمارا اصلی دشمن عالمی استکبار ہے اور اس کے ایجنٹ پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں، امت مسلمہ کے اتحاد کے دشمن ہیں، عالمی استکبار نے لبرل ڈیموکریسی کے نظام کے ذریعے دنیا کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے۔

انہوں نے تاکید کی : پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے اصل اہداف پر عمل کرنا ہوگا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ ملت جعفریہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، کراچی سمیت پنجاب بھر سے ہمارے بے گناہ افراد کو اغواء کیا جارہا ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے ۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : شکار پور سے گرفتار خودکش بمبار کی تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔ سی پیک منصوبہ پاکستان میں اقتصادی و معاشی ترقی کے راستہ کھول دے گا۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان تافتان روڈ پر زائرین کی سہولیات کیلئے فوری اقدامات کرے، قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی بحالی کیلئے ہماری تحریک جاری رہے گی، شیعہ و سنی مل کر تکفیریت کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے، غدیر کادن امت کے اتحاد کا مظہر ہے، رسول اکرم (ص) نے 18 ذالحجہ کو غدیر کے مقام پر علی علیہ السلام کی ولایت کا اعلان کرکے اتمام حجت کر دیا، آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ولی فقیہہ کے دامن کو تھامیں، اللہ تعالیٰ نے آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں ہمیں عظیم نعمت سے نوازا ہے ۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یہ وہ شخصیت ہے کہ جس نے عالم اسلام کی آبرو بچائی ہے ورنہ عالمی استکبار نے اپنے ایجنٹ داعش، القاعدہ و دیگر تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی، ہمیں چاہیئے کہ ولی فقیہہ آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں متحد ہوکر عالمی استکبار کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬