19 September 2016 - 22:14
News ID: 423325
فونت
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر:
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا : ہمارے حکمرانوں کی راء اور مودی کے ساتھ دوستی راء کے ایجنٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا : راء کے ایجنٹوں نے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے، پاکستان توڑنے کی باتیں کیں، راء اور اسرائیل کو مدد کیلئے پکارا تو راحیل شریف نے اس پر ایکشن لیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہمارے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی کیبنٹ کے اجلاس میں اس پر ایک لفظ بھی کہنے کی توفیق نہیں ہوئی، جبکہ انہی راء کے ایجنٹوں کو راؤ انور نے قانونی طور پر درج شدہ مقدمات کے تحت گرفتار کیا تو ان کو چھڑانے اور راؤ انور کو سزا دینے کیلئے فوراَ وزیر اعظم کے فون آگئے۔

ملی یکجہتی کونسل کے صدرنے بیان کیا : ایاز صادق اور پرویز رشید نے فاروق ستار سے اظہار ہمدری کیلئے فوری رابطے کرلئے، اس سے قبل بھی رینجرز کی طرف سے متحدہ کے غیر قانونی دفاتر مسمار کرنے پر ان کے وزیر رانا ثناء اللہ کی تنقید بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

انہوں نے تاکید کی : اس کے علاوہ راء کے ایجنٹ جو سندھ سے فرار ہوکر پنجاب میں پناہ لے رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کیلئے پنجاب میں رینجرز کو اختیارات نہیں دئیے جارہے، ان اقدامات سے یہ چیز واضح ہو جاتی ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت ایک صفحہ پر نہیں اور ہمارے حکمرانوں کی راء اور مودی کے ساتھ دوستی راء کے ایجنٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا : حکمرانوں کے اس طرز عمل کے باعث ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی پر ابھی تک مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور ہر دوسرے روز قانون نافذ کرنے والے جوانوں پر ملک کے مختلف علاقوں میں حملے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

انہوں نے کہا : پولیس کے جو جوان اپنی جان پر کھیل کر راء کے ایجنٹوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں، اگر ان کی معمولی سی غلطی پر ان کی اس طرح حوصلہ شکنی کی گئی اور راء کے ایجنٹوں کی حوصلہ افزائی کی گئی تواس آپریشن کا انجام 92ء کے آپریشن سے مختلف نہیں ہوگا۔

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا : پچھلے آپریشن کے بعد اگر تین سو پولیس اہلکاروں کو ان راء کے ایجنٹوں نے قتل کردیا تھا تو اس آپریشن کے بعد راء کے ایجنٹ اس سے زیادہ اہلکاروں کو موت کی گھاٹ اتار دیں گے، حکمرانوں کو سوچ سمجھ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیئے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬