صیہونی حکومت کی پولیس نے دو صہیونی فوجی کو زخمی کرنے والے فلسطینی جانباز پر فائرنگ کرکے اسے شہید کر دیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی جارحیتوں کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے پیر کی صبح بیت المقدس کے محلے باب الساہرہ میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کرکے دو فوجی افسروں کو زخمی کردیا۔
گذشتہ جمعے کو بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے چار فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا تھا ۔
گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ قدس جاری ہے جس کے دوران دوسوتیس سے زائد فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں ۔
تحریک انتفاضہ قدس مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے بعد شروع ہوئی ہے ۔/۹۸۸/۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے