رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے حدیدہ کے علاقے میں واقع صدارتی محل کے اطراف میں رہائشی گھروں پر میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم چھبیس افراد شھید اور اسی زخمی ہو گئے۔
سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کو بھی رازح شہر کے مشرقہ گاؤں کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی عام شہری شھید اور زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی عرب کی اس جارحیت کے جواب میں نجران کے سرحدی علاقے میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی عرب کی کئی بکتر بند گآڑیاں تباہ ہو گئیں۔
یمنی فوجیوں نے اسی طرح صنعا میں واقع نھم کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ /۹۴۰/۹۸۹/