23 September 2016 - 19:47
News ID: 423410
فونت
بشار اسد :
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر شام کے فوجیوں پر حملے کئے ہیں۔
بشار اسد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے شام کے صوبے دیرالزور میں شام کے فوجیوں پر حملے کئے تھے جن میں متعدد شامی فوجی مارے گئے تھے۔

صدر بشار اسد نے امریکہ کا یہ دعوی مسترد کیا کہ امریکی اتحاد کا حملہ ایک اتفاق تھا بلکہ انہوں نے کہا کہ شام کی فوج نے شہر حلب کا محاصرہ نہیں کیا ہے۔ شہر حلب شام کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ شام یا روس کے طیاروں نے حلب کے لئے امداد لے جانے والے کاروان پر حملے کئے ہیں۔

اس سے قبل روس نے بھی اس دعوے کی تردید کی تھی کہ شام یا روس کے جنگی طیاروں نے حلب کے لئے امداد لے جانے والے کاروانوں پر حملے کئے ہیں ۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے منگل کو کہا تھا کہ ان کے ملک کے جنگی طیاروں یا شام کے طیاروں نے امدادی کاروانوں پر حملے نہیں کئے ہیں۔

ادھراقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پیر کو کہا تھا کہ حلب کے لئے امداد لے جانے والے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔ /۹۸۹/ ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬