25 September 2016 - 20:35
News ID: 423454
فونت
شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی مشیر نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے تیس ہزار سے زیادہ دہشت گرد شام لائے گئے ہیں ۔
شام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شام کی جنگ داخلی نہیں ہے اور یہ جنگ روز بروز شامی عوام کی زندگی برباد کررہی ہے کیونکہ یہ جنگ اس ملک پر مسلط کی گئی ہے ۔

بثینہ شعبان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس جنگ میں کامیابی جنگ رکنے کی صورت میں ہی ممکن ہے اور دہشت گردوں کو بھی جنگ بندی کی پابندی کرنا چاہئے تاکہ شام میں جنگ و خونریزی کا سلسلہ ختم ہو ۔

بشاراسد کی مشیر نے کہا کہ شامی حکومت روس اور امریکہ کے درمیان ہرطرح کے سمجھوتے پر راضی تھی اور اس نے کوئی مخالفت نہیں کی ہے بلکہ یہ دہشت گرد ہیں جنھوں نے ہربار سمجھوتے کی مخالفت کی ہے ۔

بثینہ شعبان نے شام میں نوفلائی زون کے منصوبے کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہرطرح کا نوفلائی زون قائم کرنا شام کے اقتداراعلی اورخود مختاری کے خلاف ہے ۔

بشاراسد کے مخالفین اور دہشت گردوں کے حامی شام میں نوفلائی زون قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ جنگ کو دہشت گردوں اور مسلح مخالفین کے حق میں موڑ دیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

Tags: شام جنگ
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬