25 September 2016 - 20:49
News ID: 423457
فونت
داعش دہشت گرد گروہ نے شمالی عراق میں اپنی حالیہ شکست کے بعد الشرقاط کے اسٹریٹیجک علاقے میں اپنے کمانڈر اور چند دیگر دہشت گردوں کو نذر آتش کر دیا۔
داعش دہشت گردوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسیا الیوم نے نینوا کے آپریشنل کمانڈر ذنون السبعاوی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ الشرقاط کی آزادی کے بعد داعش دہشت گرد گروہ نے جنون آمیز قدم اٹھاتے ہوئے اس علاقے میں ابوحمزہ اللیبی نامی اپنے ہی ایک کمان‍ڈر اور اس کے سولہ ساتھیوں کو میدان جنگ سے بھاگنے کے جرم میں نذرآتش کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق داعش نے ان دہشت گردوں کو عراقی فوجیوں کے مقابلے میں استقامت نہ کرنے کے باعث موصل کے جنگلوں میں لوگوں کی نگاہوں کے سامنے جلا کرراکھ کردیا ۔

درایں اثنا عراق کے صوبہ صلاح الدین کے گورنر احمد الجبوری نے اس صوبے کو داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیے جانے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ جنوبی الشرقاط میں الزویہ علاقے میں داعش کے آخری اڈوں کو بھی آزاد کرا لیا گیا ہے ۔

ادھر صوبہ نینوا کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے زیر قبضہ علاقے سے جان بچا کربھاگنے کے جرم میں مزید پچیس عام شہریوں کے سرقلم کردیے ہیں ۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش نے نینوا کے مذبح میں ان پچیس عام شہریوں کو جانوروں کی طرح ذبح کر کے عراقی شہریوں کے خلاف مزید جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔

 داعش دہشت گرد گروہ ہر اس شخص کو کہ جو اس کے افکار اور آئیڈیالوجی سے اتفاق نہیں رکھتا اس پر ایجنٹ ہونے کا الزام لگا کر قتل کردیتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬