26 September 2016 - 12:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423469
فونت
دوسری بار؛
سید علی کاظمی آئی ایس او لاہور ڈویژن کے دوسری بار صدر منتخب کئے گئے ۔
آئی ایس او

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں کنونشن کے آخری روز سید علی کاظمی کو مجلس عمومی کے اراکین نے کثرت رائے سے منتخب کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او لاہور ڈویژن کا سالانہ نوید سحر 2 روزہ کنونشن اختتام پذیر ہوگیا جس کے آخری روز کنونشن میں شامل ارکان عمومی نے نئے سال کیلئے سید علی کاظمی کو میر کارواں منتخب کرلیا۔

لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں کنونشن کے آخری روز سید علی کاظمی کو مجلس عمومی کے اراکین نے کثرت رائے سے منتخب کیا ۔

کنونشن کے آخر میں آئی ایس او پاکستان کے رہنماء سجیل شمسی نے نومنتخب ڈویژنل صدر علی کاظمی سے حلف لیا۔ دوسری جانب آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور، فیصل آباد، آزادکشمیر، لاڑکانہ، سرگودھا، بہاولپور، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ڈویژنل کنونشن منعقد ہوئے جن میں پشاور ڈویژن سے کاشف لودھی، فیصل آباد سے عدیل شجاع، آزاد کشمیر سے باسط کاظمی، لاڑکانہ ڈویژن سے سلمان الحسینی، سرگودھا سے جمیل، بہاولپور ڈویژن سے ذوالفقار علی، سکھر سے فضل عباس اور ڈی آئی خان سے محرم علی کو ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬