26 September 2016 - 12:52
News ID: 423470
فونت
محسن رضائی:
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی سامراج پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے ۔
محسن رضائی


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے ایران کے جنوبی علاقے " بوشہر" میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں اور صوبائی عہدیداروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : جمہوریہ ایران نے سامراج کا ناطقہ مکمل طورسے بند کردیا ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سامراج، صیہونزم، اور مغرب کے سرمایا دارانہ نظام نے گذشتہ ستر برسوں کے دوران ایک ایسی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے کہ جس کے ذریعے عالم اسلام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے، اسلام کے پیکر میں خون رسانی کا کام کرنے والے مسلمانوں کے مقدس مقامات مکہ، مدینہ، بیت المقدس، اور کربلا کو دنیائے اسلام سے جدا کردیا جائے کہا: دنیا اور علاقے کی موجودہ صورتحال اور سامراجی وصیہونی محاذ بندی کے باجود، اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی سامراج پر عرصۂ حیات تنگ کردیا ۔

محسن رضائی نے مزید کہا : عالمی سامراجی طاقتوں نے صیہونی حکومت کی تشکیل کے ذریعے قدس شریف پر قبضہ کرلیا اور وہابیت کو پروان چڑھایا تاکہ "نیل سے فرات تک" کے صیہونیوں کے دیرینہ خواب کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی نے صیہونزم، وہابیت اور امریکا کو ہلاکر رکھ دیا بیان کیا: ایران کے خلاف صدام کی آٹھ سالہ جنگ کو امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ قراردیا۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب نے امریکا کی سازشوں پر پانی پھیر دیا اوراس دوران انہوں نے جتنی بھی سازشیں تیار کی تھیں ان سب کوایران نے ناکام بنادیا جنوبی لبنان اور غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا: ان حملوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیل کا کام تمام ہوچکا ہے اور اس کی فوج میں کسی قسم کا کوئی دم خم نہیں ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۵۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬