27 September 2016 - 20:38
News ID: 423488
فونت
بشار جعفری :
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ، شامی فوج کو قصوروار ٹھہرانے کے لیے ایک بار پھر شامی عوام کے خلاف کیمیائی بموں کے استعمال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
بشار جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ عام شہریوں پر کیمیائی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا : اس کیمیائی حملے کا الزام بھی ماضی کی شامی فوج پر عائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

بشار جعفری نے سلامتی کونسل کو بتایا : دہشت گرد گروہ شامی فوج کی وردیاں پہن کر یہ کام انجام دیں گے اور اس واقعے کی پوری فلم بنا کر حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے : روس نے احرارالشام کا نام دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل کرنے کی تحریک پیش کی تھی جسے امریکہ نےناکام بنا دیا تھا۔ شام کے مستقل مندوب نے کہا کہ دو امریکی اسلحہ ماہرین نے شمال مغربی شام میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقے سراقب میں کیمیائی مواد کے ایک بڑے گودام کا مشکوک دورہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا : شامی فوج جنگ کے میدان میں اقوام متحدہ کے قوانین اور ضابطوں کی مکمل پاسداری کر رہی ہے۔ انہوں نے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے پے در پے واقعات پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬