27 September 2016 - 22:02
News ID: 423497
فونت
شیخ نعیم قاسم:
حزب اللہ کے نائب سربراہ نے ایران کی جانب سے لبنان اور فلسطین کی استقامت کی حمایت کو سراہا ۔
شیخ نعیم قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ایران کی جانب سے لبنان اور فلسطین کی استقامت کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا : شامی عوام کے ساتھ ایران کے کھڑے ہونے کی وجہ سے جدید مشرق وسطی کے منصوبے پرعمل درآمد کی سازش ناکام ہوگئی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا : ایران، اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے یمنی عوام کے حق اور ملت بحرین سمیت علاقے کی دیگر قوموں کی آزادی کی بھی حمایت کرتا ہے۔ نعیم قاسم نے کہا کہ علاقے کے ممالک کو ایران کے ساتھ کہ جوعلاقے کا واحد ایسا ترقی پذیر ملک ہے جو تمام مسائل کے باوجود علم و ثقافت اور ترقی کی راہ پرگامزن ہے، تعاون کرنا چاہئے تاکہ ان میدانوں میں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکی، اسرائیلی اور سعودی حکومتوں اور تکفیریوں کے خطروں کے باوجود خلیج فارس کے عرب ممالک کو چاہئے کہ علاقائی تعاون سے بیرونی مداخلت کے بغیر علاقے کے امن وسیکورٹی کا تحفظ کریں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬