28 September 2016 - 15:06
News ID: 423501
فونت
دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ:
جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوالعز نے کہا : سعودی عرب، قطر اور کویت سے فنڈ حاصل کرتا ہے
دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌ کے مطابق، جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوالعز نے کہا : سعودی عرب، قطر اور کویت سے فنڈ حاصل کرتا ہے

دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ایک سرغنہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اس گروہ کی حمایت کرتا ہے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوالعز نے جرمن اخبار کولنراشٹاٹ انسٹایگر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ہمارے فریق نہیں ہیں- اس دہشت گرد نے کہا کہ جبہۃ النصرہ جو اس وقت جبہہ فتح الشام کے نام سے جانا جاتا ہے سعودی عرب، قطر اور کویت سے فنڈ حاصل کرتا ہے اور اپنی ضرورت کی توپیں لیبیا سے حاصل کرتا ہے جو اسے ترکی کے ذریعے ملتی ہیں-

ابوالعز نے امریکہ سے حاصل ہونے والے تاو نامی ٹینک شکن میزائل کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل براہ راست جبہہ فتح الشام کو ملے ہیں اورایک مخصوص گروہ کی تحویل میں دیئے گئے ہیں-

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے جبہہ فتح الشام کے دہشت گردوں کو واشنگٹن کی جانب سے مدد کے حوالے سے ابوالعز کے بیانات کو مسترد کرنے کے ساتھ ہی اعتراف کیا کہ امکان پایا جاتا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکہ کے اتحادی تکفیریوں کی اسلحہ جاتی مدد کرتے ہوں-/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬