28 September 2016 - 15:20
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423504
فونت
شامی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے حلب کے محلے الفرافرہ کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
حلب شام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے منگل کو حلب کے محلے الفرافرہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد اس علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں اور نصب کئے گئے بموں کو ناکارہ بنانا شروع کر دیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، الفرافرہ کی آزادی کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد فوج نے اپنے ایک بیان میں حلب شہر کے مشرقی محلے کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے قریب نہ جائیں ۔

شامی فوج نے مغربی شہر حماہ کے شمالی مضافاتی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا ۔ اس حملے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے ۔ دہشت گردوں نے حلب میں اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حلب شہر کے مضافات میں واقع الزہرا شہر کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۰۴

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬