28 September 2016 - 23:51
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423516
فونت
حسنین رضا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کے ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد حجت الاسلام اقتدار نقوی کے موجودگی میں حلف لیا ۔
حسنین رضا نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کی ضلعی شوری کا اجلاس امام باراہ حیدری ٹرسٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نے کی۔ اس موقع پر صوبائی رہنما سید عدیل عباس زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب محمد اصغر تقی اور ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے سید حسنین رضا نقوی کو متفقہ طور پر ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یارخان کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا : ملک اور قوم کی ترقی اور سربلندی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اس موقع پر ضلع رحیم یارخان کی امن کمیٹی کے رہنمائوں اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں سید مجید زیدی نے اپنے ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬