![یمن](/Original/1395/06/22/IMG23214113.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکردگی میں عرب اتحاد کے ترجمان احمد عسیری نے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بحران یمن کے سیاسی حل کی ضرورت کے باوجود سعودی عرب صرف اس تجویز کو قبول کرے گا کہ جس میں انصار اللہ کو غیرمسلح کرنے کی بات کی گئی ہو گی۔
جبکہ تعمیری مذاکرات کے ذریعے بحران یمن کا حل انصار اللہ سمیت تمام یمنی گروہوں کی خواہش ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کئی عرب ممالک کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد اپنے پٹھو یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ برسراقتدار لانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد شھید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے اس کے باوجود ابھی تک ناکارہ اقوام متحدہ جنگ بندی نہیں کے لئے ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہا ہے کیونکہ مرنے والے دونوں طرف سے مسلمان ہی ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۵۵/