30 September 2016 - 19:24
News ID: 423555
فونت
عراقی فوج نے فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے داعشی دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کی صبح شمالی عراق کے شہر موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

عراقی فضائیہ کی بمباری میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو بھی موصل کے نواحی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

اس حملے میں داعش کے متعدد سرغنہ ہلاک ہو گئے جس میں داعش کا کیمیائی بم بنانے کا ماہر بھی شامل تھا۔ دوسری جانب عراقی صوبے نینوا میں مقامی حکام نے بتایا ہے کہ بلیک باکس کے نام سے مشہور داعش کے الیکٹرونک شعبے کا ماہر موصل شہر سے فرار ہو گیا۔

موصل کی آزادی کے لئے بڑے فوجی آپریشن کے آغاز سے پہلے داعش کے اہم سرغنہ اس علاقے سے فرار ہو رہے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق موصل میں ایک نوجوان داعشی دہشت گرد نے اس کی ماں کے ساتھ شادی کرنے پر اپنے گروہ کے سرغنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دہشت گرد گروہ داعش نے عراقی عوام کے خلاف اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موصل شہر کے ساڑھے چار سو کے قریب عام شہریوں کو پکڑ کر اپنے ایک اڈے میں قید کر دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬