06 October 2016 - 23:23
News ID: 423666
فونت
ترکی کے شہر استنبول میں ہونےوالے بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی میں بم دھماکہ دسیوں زخمی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سی این این ترک ٹیلی ویژن نے خبردی ہے کہ جمعرات کو  استنبول میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔استنبول کے صوبائی گورنر نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونےوالے سبھی عام شہری ہیں ۔

استنبول کے صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع ہوگئی ہیں ۔  دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ۔

ترک پولیس نے ممکنہ طور پر دوسرے دھماکے کے اندیشے سے علاقے کو سیل کردیا ۔ پچھلے چند مہینے کے دوران ترکی کے مختلف شہروں خاص طور پر استنبول میں متعدد بم دھماکے ہوچکے ہیں ۔

ان دھماکوں کا ذمہ دار تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو قراردیا گیا ہے جبکہ بعض دھماکوں کی ذمہ داری پی کے کے پر بھی حکومت نے عائد کی ہے ۔ جون میں استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے تھے جن میں پینتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬