رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے مرکزی عزاداری سیل نے کمشنر ہاؤس کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کو مدعو کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے نوٹس لینے اور دہشتگردوں کے سہولت کار ذمہ دار افراد کے خلاف فی الفور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وحدت ہاو س کراچی میں مرکزی عزاداری سیل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر مولانا علی انور جعفری ، حجت الاسلام مبشر حسن، انجینئر رضا نقوی، سید شبر زیدی، حسنین حیدری، احسن عباس، سبط اصغر، زین رضوی اور سجاد سمائیری نے کہا کہ کمشنر ہاوس کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کرنا نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیرنے اور دہشتگردوں کے خلاف جاری کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، دہشتگروں کو کمشنر ہاو س میں منعقدہ سیمینار میں دہشتگردوں کو مدعو کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ انتظامیہ محرم الحرام میں کراچی شہر میں امن و امان کے قیام میں مخلص نہیں ہے۔
اراکین عزاداری سیل کہنا تھا کہ ایک طرف تو سندھ حکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کی کامیابی اور سب اچھا ہے کے دعوے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب کمشنر ہاو ¿س کراچی میںتکفیری دہشتگردوں کے سرپرستوں کو بلا کر سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
اراکین مرکزی عزاداری سیل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا کہ کمشنر ہاوس کراچی میں محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کو مدعو کرنے کا نوٹس لے کر کمشنر ہاو س کراچی میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کار ذمہ دار افراد کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے، جو محرم الحرام میں شہر کی پُرامن فضا کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/