06 October 2016 - 23:50
News ID: 423675
فونت
جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک آرمی کیمپ پر حملہ کرنے والے ۳۳ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
کشمیر کے حالات بدستور کشیدہ

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک آرمی کیمپ پر حملہ کرنے والے ۳۳ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے جمعرات 6 اکتوبر کی صبح 5 بجے کے قریب لینگیٹ میں واقع ایک آرمی کیمپ پر حملہ کیا، جس کا اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا۔

رپورٹ میں ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے 30 راشٹریہ رائفلز کیمپ کی 2 پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں آدھے گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ 5 دنوں کے دوران ہندوستان کے فوجی کیمپ پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل اتوار کو بارہ مولہ میں ایک آرمی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حالیہ کچھ دنوں سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے۔

گذشتہ ماہ 18 ستمبر کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے اوڑی میں آرمی کیمپ پر حملے  کے نتیجے میں 18 فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 4 حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬