09 October 2016 - 16:14
News ID: 423735
فونت
یمن کے دارالحکومت صنعا میں مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ، مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملے میں ۷۰۰ یمنی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
صنعا میں مجلس عزا پر سعودی عرب کا وحشیانہ حملہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ، مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملے میں 700 یمنی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا کے جنوب میں  یمن کے وزیر داخلہ  جلال الرویشان کے باپ کی مجلس ترحیم اور مجلس عزا پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 144 افراد شہید اور 527 زخمی ہوگئے ہیں۔

مجلس عزا میں صنعا کے گورنر عبدالقادر الہلال  بھی موجود تھے جو سعودی عرب کے اس فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ صنعا کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اسپتالوں میں خون کم پڑ گیا ہے لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے  جس کی بنا پر بہت سے زخمیوں کی شہادت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬