11 October 2016 - 10:40
News ID: 423768
فونت
سید حسن نصر اللہ:
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا : عاشور کے دن حزب اللہ کا نعرہ یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا نعرہ ہے ۔
سید حسن نصر اللہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے گزشتہ روز مجلس عزا میں شریک عزاداروں پر یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سال یوم عاشورا کو یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : : یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے سے پوری دنیا کانپ گئی ہے اور حتی وہ لوگ جو اب تک سعودی عرب کے شرمناک جرائم پر خاموش تھے  سعودی جرائم پر ان کی بھی چیخ نکل گئی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے بیان کیا : عاشور کے دن حزب اللہ کا نعرہ یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا نعرہ ہے ۔

حزب اللہ کے سربراہ نے سعودی عرب کے ہولناک حملوں کے خلاف یمنی عوام کی استقامت کی تعریف اور تجلیل کرتے ہوئے کہا : یمنی مسلمانوں نے سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے اور سعودی عرب اس دور کا یزید بن کر ابھر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک مجلس عزا منعقد تھی جس میں ہزاروں عزادار شریک تھے جس پر آل یھود کی اولاد سعودی عرب کے جنگی طہارہ نے مسلسل کئی بار بمباری کی جس میں ہزاروں لوگ شہید و زخمی ہوئے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬