11 October 2016 - 14:38
News ID: 423772
فونت
شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے جوانوں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران شمالی حماہ کے کئی علاقوں  کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے حملے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں دس عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حلب میں محاصرہ تنگ ہونے کے بعد دہشت گروں نے رہائشی علاقوں پر راکٹ حملوں اور عام شہریوں کا قتل عام کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے جنوبی شہر درعا کے علاقے المہجورہ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔ شامی فوج نے ایک اور کارروائی کے دوران مشرقی دمشق میں دہشت گردوں کی ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگانے کے بعد اسے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود تمام کے تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق، صوبہ ادلب کے کئی شہروں میں دہشت گردوں کے دو گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ جند الاقصی اور احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ ادلب میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کر رہے ہیں۔ ان جھڑپوں میں احرارالشام کا ایک کمانڈر منیر دبوس اور درجنوں دوسرے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬