12 October 2016 - 22:26
News ID: 423784
فونت
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے دن دو مرتبہ صوبہ صعدہ میں واقع مران نامی علاقے کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کی وزارت صحت کے ترجمان تمیم الشامی نے کہا ہے کہ سعودی عرب مسلسل بمباری جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

 

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب میں واقع صوبہ جیزان میں سعودی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر گولہ باری کی۔ جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں اس ملک کے سرحدی محافظوں کے ہیڈکوارٹر پر کاتیوشا میزائل داغے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۷۶

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬