12 October 2016 - 22:56
News ID: 423793
فونت
یمنی فوج کے میزائلی یونٹ نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی فوج کے ایک کمپلیکس کو نشانہ بنا کر اسے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے العہد چینل نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے میزائلی یونٹ نے سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے اندر جیزان میں شاہ فیصل فوجی کمپلیکس پرحملہ کیا ہے-

جارح سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا میں ایک مجلس ترحیم میں شریک سوگواروں کے اجتماع پر تین بار بمباری کرکے سیکڑوں عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا-

سعودی عرب کی اس وحشیانہ بمباری کے بعد یمن کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ صنعا میں سعودی عرب کے حالیہ وحشیانہ حملوں کا مختلف طریقوں سے جواب دے گی-

اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جیزان میں الدود پہاڑی کی جانب سعودی فوج کی پیشقدمی کو ناکام بنا دیا- اس کارروائی میں سعودی عرب کے پندرہ فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ چالیس سعودی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۹۷

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬