‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2016 - 22:23
News ID: 423835
فونت
فرزند رسول سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت اور شہدائے کربلا کے سوئم پر پورے ایران میں مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔
ایران

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرزند رسول سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت اور شہدائے کربلا کے سوئم پر پورے  ایران میں مجالسیں منعقد کی گئی ۔  

اس موقع پر ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور بعض شہروں میں جلوس ہائے عزا بھی برآمد کیے جارہے ہیں۔

علمائے کرام فضائل و مصائب حضرت امام زین العابدین (ع) بیان کر رہے ہیں جبکہ شعرائے کرام منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضوں میں سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی یاد میں مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں اور نوخہ و خوانی سینہ زنی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایران کے دیگر شہروں میں بھی حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت اور شہدائے کربلا کے سوئم کے موقع پر مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے اور جلوس ہائے برآمد کیے جارہے ہیں۔

عزاداری کا سلسلہ آج رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔ عراق میں بھی شہدائے کربلا کے سوئم اور فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

کربلائے معلی میں اس وقت بھی لاکھوں ملکی اور غیر ملکی زائرین موجود ہیں اور ماتمی دستے، نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے ، بارگاہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب جارہے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں سے بھی شہدائے کربلا کے سوئم کے موقع پر مجالس عزا کے انعقاد کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬