14 October 2016 - 22:48
News ID: 423839
فونت
آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے ایک بار پھر منامہ کے مضافاتی علاقے الدراز میں نماز جمعہ ہونے سے روک دیا ۔
بحرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی المنار ٹیلی ویژن چینل سے رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے منامہ کے قریب واقع علاقے الدراز کی مسجد امام صادق (ع) کے امام جمعہ حجت الاسلام عبداللہ الغریفی کو مسجد میں جانے سے روک دیا اور یوں اس ہفتے بھی الدراز میں نمازجمعہ نہیں ہونے دی - الدراز میں ہی بحرینی عوام نے گذشتہ تیئیس جون سے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے اظہاریکجہتی کے لئے  ان کے گھر کے  باہر دھرنا دے رکھا ہے  ۔

آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے جس پر بحرینی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے ۔

بحرین کی سیکورٹی فورس نے پچھلے چارمہینے سے الدراز کا محاصرہ کررکھا ہے - آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے عشرہ محرم کے دوران بارہا عزاداری کے مراکز پر حملہ کرکے سیاہ پرچم اور بینروں کو اکھاڑ پھینکا  اور عزاداری سید الشہدا (ع) میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔

بحرین  کے اکثریتی شیعہ عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے یہ اقدامات ایک ایسے وقت جاری ہیں جب شاہی حکومت نے بحرین کے تین دیگر علما کو قید کی سزا سنائی ہے  ۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں ۔

بحرینی عوام اپنے ملک میں جہموریت، آزادی اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے  ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۸ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬