
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ روز اپنے ایک پیغام میں کہ جو اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو کے توسط سے نئے جنرل سکریٹری اینتونیو گتریس کے دفتر کو بھیجا گیا، انھیں اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
انھوں نے اس پیغام میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اینتونیو گتریس کے تجربات اور ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھیں اقوام متحدہ کے اس عہدے کے لیے لائق ترین فرد قرار دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح اس پیغام میں اپیل کی کہ اقوام متحدہ انتہاپسندی کا مقابلہ کرے اور یمن اور شام کے بحرانوں کی ان کے عوام کی خواہشات کے مطابق راہ حل تلاش کرنے کے لیے موثر اور مفید کردار ادا کرے۔
اینتونیو گتریس انیس سو پچانوے سے دو ہزار دو تک پرتگال کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اور اس کے بعد وہ دس سال تک اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امور کے ہائی کمشنر بھی رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۲۲