14 October 2016 - 22:32
News ID: 423837
فونت
ایران میں؛
اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین نے بارہ محرم کو پورے ملک میں رہروان زینبی کے زیر عنوان جلوس اور اجتماعات منعقد کرکے جناب زینب سلام اللہ علیھا کے صبر و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے راستے پر چلنے کا عہد کیا۔
ایران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہروان زینبی کے زیرعنوان ایران کی خواتین کے عظیم اجتماعات جمعے کو ایران کے بیشتر شہروں میں منعقد ہوئے جن میں ایرانی خواتین نے لبیک یا زینب کے نعرے بلند کرتے ہوئے ظلم وستم کے سامنے نہ جھکنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کی  شہادت کے تیسرے روز یا شہدائے کربلا کے سوئم کے موقع پر ایران کے مختلف شہروں میں رہروان زینبی کے زیرعنوان اجتماعات منعقد ہوئے ۔

ان اجتماعات میں شریک لاکھوں کی تعداد میں ایرانی  خواتین نے کربلا کی شیر دل خاتون ثانی زہرا جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا ۔

تہران میں بھی دسیوں ہزار کی تعداد میں عزادار اور سوگوار خواتین نے ری شہر میں بی بی زبیدہ کے مقبرے سے ایک جلوس نکالا جو ری شہر میں ہی امام زادہ عبداللہ پر اختتام پذیر ہوا ۔

رہروان زینبی کے زیرعنوان ایران کے بیشتر شہروں میں نکالے گئے جلوسوں اور اجتماعات میں ایرانی خواتین نے اسیری اہل حرم کو یاد کرکے ان کی مصیبتوں پر اشک بھی بہائے ۔

ایرانی خواتین نے جن میں بڑی تعداد میں شہدا کی مائیں اور بہنیں بھی شامل تھیں جناب زینب سلام اللہ علیھا کی تعلیمات، پیغامات اور ان کے مشن سے تجدید عہد کرتے ہوئے کہا : اے بی بی ہم لبیک یازینب کی صدائیں بلند کرکے آپ کی خدمت میں یہ کہنا چاہتی ہیں کہ  آج ایران کے شہدا کی ماؤں، بیویوں، بیٹیوں  اوربہنوں نے صبر و استقامت کے میدان میں جو کچھ بھی حاصل کیا ہے وہ آپ سے ہی حاصل کیا ہے ۔

ایرانی خواتین نے جناب زینب سلام اللہ علیھا سے تجدید عہد کرتے ہوئے اعلان کیا : ہماری مقتدا اور رہنما آپ ہیں اور آپ سے عہد کرتی ہیں کہ ہمیشہ آپ کی تعلیمات پر عمل کرتی رہیں گی اور سخت ترین حالات میں بھی دشمنوں کے ظلم و ستم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گی - رہروان زینبی کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس اور قم المقدسہ میں بھی منعقد ہوئے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۴۰۳

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۱۷ August ۲۰۱۹ - ۰۹:۴۳
چرا از ایسنا عکس گذاشتید
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬