14 October 2016 - 21:22
News ID: 423831
فونت
عالمی امور میں ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا : امریکہ کی وسیع فوجی اور انٹیلی جنس مداخلت سے خطے کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔
امیر عبداللھیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امور میں اسپیکر پارلیمنٹ کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللھیان نے کہا : یمن کے خلاف امریکہ کی کھلی جارحیت، سعودی عرب کو سیاسی اور فوجی شکست سے بچانے کے لیے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا : امریکہ عراق کے شہر موصل میں گھرے دہشت گردوں کو بچانے اور انہیں شام منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں کا کام تمام ہوگیا تھا لیکن امریکہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر کے دہشت گردوں کو بچانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے  دہشت گردی کے حامیوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے اقدامات کے نتائج پر غور کریں اور تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے خطے کے عوام کے خون میں اپنے ہاتھ مزید رنگین کرنے سے گریز کریں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۸۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬