12 October 2016 - 22:59
News ID: 423794
فونت
شمالی افغانستان کے صوبے بلخ میں یوم عاشورہ کے جلوس میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں درجنوں عزادار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد نے بتایا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عزاداروں کے دستے جلوس کے اختتام پر مسجد و امام باگارہ میں داخل ہو رہے تھے۔

دھماکے میں چودہ عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، بعض خبروں میں زخمیوں کی تعداد اٹھائیس سے زائد بتائی کئی ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بـچے بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

شب عاشور کے موقع پر بھی دہشت گردوں نے کابل میں عزاداران حسینی پر حملہ کرکے سولہ عزاداروں کو شہید اور چّون کو زخمی کر دیا تھا۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے محبان رسول و آل رسول پر حملے کی دھمکی تھی۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۸۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬