15 October 2016 - 11:56
News ID: 423845
فونت
بغداد کے امام جمعہ:
عراق کے دار الحکومت بغداد کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں عراق میں ترکی فوجیوں کے مزید رہنے پر شدید مذمت کی ۔
ترکی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دار الحکومت بغداد کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ جعفر الربیعی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، عراق میں ترکی فوجیوں کے مزید رہنے پر شدید مذمت کی اور کہا : ترکی کا یہ قدم عراقی عوام اور سیاستمداروں کی مرضی کے خلاف ہے نیز اس سے فتنے اور قبضے کی بو آرہی ہے ۔

انہوں نے فتنہ کا ایک مصداق ترکی فوجیوں کے ہاتھوں سرزمین عراق پر قبضہ بتایا اور کہا: ترکی حکومت ملت عراق کے حقوق کا احترام کرے اور سرزمین عراق کو اپنے فوجیوں سے جلد از جلد خالی کرے ۔

بغداد کے امام جمعہ نے قومی اتحاد و ھمدلی کی تاکید کی اور بیان کیا: نجف اشرف کے علماء کرام اور مراجع تقلید مسلکی اور قبائلی جنگ کا بھر پور مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں اور ملت اسلامیہ میں عدالت اسلامی ترویج پر کوشاں ہیں ۔

انہوں نے طلباء تک دیر میں کتابیں پہونچے میں وزارت تعلیم و تربیت کو خطا کار ٹہرایا اور کہا: وزارت تعلیم و تربیت کے ذمہ دار افراد نے اپنے وظائف کی انجام دہی میں کوتاہی سے کام لیا ہے ، طلباء نے اپنے نئے تعلیمی سال کا ایسے حالات میں آغاز کیا جب ان کے پاس کتابیں نہیں تھیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۶۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬