18 October 2016 - 20:49
News ID: 423917
فونت
حیدر العبادی :
عراق کے وزیر اعظم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ترک فوجیوں کو بہر صورت عراق سے واپس جانا ہو گا۔
اعظم حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے ترک حکام کو سخت انتباہ دیا ہے کہ وہ موصل میں کسی بھی طرح کی غلطی کا ارتکاب کرنے سے گریز کریں۔

انھوں نے شمالی عراق میں ترک فوجیوں کے باقی رہنے کے بارے میں ترکی کے صدر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

حیدر العبادی نے یہ بھی کہا کہ عراق کے پڑوسی ملکوں کو چاہئے کہ وہ داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کو سمجھیں جبکہ اس خطرے کے خاتمے کے لئے بغداد تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

عراق کے وزیر اعظم نے موصل میں اپنے ملک کی فوج اورعوامی رضاکاروں کی پیش قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی موصل میں مکمل کامیابی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ موصل میں دہشت گردوں کی ناکامی کی بناء پر اس بات کا خدشہ پایا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے عراق کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملے کئے جا سکتے ہیں۔

انھوں نے اس سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی کی تدابیر اختیار کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کی صبح سے موصل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع ہو چکی ہے اور اب تک کئی اہم کامیابیاں بھی حاصل کی جا چکی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬