21 October 2016 - 21:30
News ID: 423966
فونت
عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں فوجی آپریشن کے دوران ۲۲۰ وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرلیا ہے۔
داعش

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اعلی فوجی اہلکار شاکر جودت نے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے جنوب میں فوجی آپریشن کے دوران ۲۲۰ وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کی موصل کی جانب پیش قدمی جاری ہے فوج، آریشن کے دوران عراقی فورسز نے کئی دیہاتوں  اور ۵۰۰ مربع کلو میٹر کا علاقہ کوداعش دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے ۔

بعض ذرائع کے مطابق عراقی فورسز موصل سے ۷ کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں ۔

شاکر جودت کے مطابق عراقی فورسز موصل کے جنوب میں مفتن اور تل ناصر دیہاتوں میں داخل ہوگئی ہیں۔ عراقی فوجی افسر کے مطابق موصل کے جنوب میں اب تک ۲۲۰ داعش دہشت گرد ہلاک اور گرفتار ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬