23 October 2016 - 19:11
News ID: 424011
فونت
عراقی فوج کا عراق کے شہر موصل کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ۴۰۰ وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی آپریشن کے ترجمان یحیی رسول نے فوجی آپریشن کے بارے میں بعض تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل میں جاری فوجی آپریشن میں اب تک 400 وہابی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے جبکہ موصل کے وسیع علاقہ کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی فوج کی مختلف سمتوں سے موصل کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔

ادھر عراقی حکومت نے موصل کے فوجی آپریشن کے سلسلے میں ترک حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد اور انقرہ کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے ترک حکام جھوٹ بولنے پر کمربستہ ہوگئے ہیں ۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے فوجیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ذرائ‏ع کے مطابق ترکی شام اور عراق کے اندرونی امور میں بے جا مداخلت کررہا ہے عراق اور شام کی تباہی میں امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ ترکی کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬