رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد اور بزدل تنظیم داعش نے عراقی افواج کے حملوں سے بچنے کے لئے ڈھال کے طور پر اغوا کئے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو بہیمانہ اور وحشیانہ طور پر قتل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لئے موصل کے ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا
اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ داعش کی جانب سے موصل اور ارد گرد کے علاقوں سے 550 خاندانوں کو اپنے ساتھ لے جانا انتہائی تشویشناک ہے۔ داعش دہشت گرد تنظیم کو سعودی عرب ، امیرکہ، قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/