یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حکومت کے وحشیانہ ہوائی حملوں میں کم سے کم چھبیس عام شہری شہید ہو گئے ہیں تو دوسری طرف یمن کے سرحدی علاقوں میں سعودی فوجی اڈوں پر یمن کے جوابی حملوں میں سعودی فوج کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز کے الصلوا علاقے پر سعودی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملے میں کم سے کم سولہ عام شہری شہید ہو گئے جن میں تین خواتین شامل ہیں۔ سعودی حکومت کے اس فضائی حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے رازح میں ایک کار پر بمباری کر دی جس میں ایک بچے سمیت پانچ عام شہری شہید ہو گئے۔ یمنی ذرائع کے مطابق صوبہ مارب کے مرکز پر سعودی بمباری میں بھی کم سے کم پانچ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی جنگی طیاروں نے سنیچر کو دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم اور صوبہ شبوہ کے علاقے عسیلان پر بھی وحشیانہ فضائی حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے