06 November 2016 - 21:49
News ID: 424302
فونت
حیدر العبادی :
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراقی فوج موصل کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا کے رہے گی۔
اعظم حیدر العبادی

حیدر العبادی :

داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو کیفر کردار پر پہنچایا جائے گا

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراقی فوج موصل کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا کے رہے گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ہفتے کی رات موصل کے شہریوں سے اپنے ٹی وی خطاب میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ موصل کے آپریشن میں کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی اور اس علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو کیفر کردار پر پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز، موصل کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

حیدر العبادی نے موصل کے قریب واقع علاقے برطلہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر، کوشش کر رہے ہیں موصل آپریشن میں رکاوٹیں پیدا کی جائیں تاہم تمام عراقیوں کے اتحاد و یکجہتی سے موصل آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

عراق کے وزیراعظم نے موصل آپریشن کی کوریج کے لئے ذرائع ابلاغ کی کوششوں کو سراہا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ میڈیا کے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج نے عوامی رضاکاروں، قبائلی جوانوں اور کرد پیشمرگہ ملیشیا کے تعاون سے سترہ اکتوبر کو ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے جس کے دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور عراقی فوج، مسلسل پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬