رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے شام کے قانون دان اور ثقافت کاروں کے ایک گروہ کے ساتھ اپنے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگ اور شام دونوں ایک ہی مقصد کے حصول کی کوشش میں مشغول ہیں اور وہ صیہونیت اور دہشت گردوں سے مقابلہ ہے ۔
انہوں نے دہشت گردوں سے مقابلہ میں ہوئے زخمیوں اور شہداء کی خدمت میں درود و صلوات بھیجتے ہوئے ان کے اس خدمات و بے شمار زحمات کی قدر دانی کرتے ہوئے وضاحت کی : وہ لوگ میدان میں ثابت قدم رہے تا کہ کامیابی حاصل ہو سکے ؛ وہ علامت جو اس وقت موجودہ زمانہ میں دیکھا جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ شام کو ایک فوجی اڈے میں تبدیل کرنے کی سازشی منصوبہ ناکامی میں تبدیل ہو گئی ہے ۔
شام کے قانون دان اور ثقافت کاروں نے بھی شام میں اس ملک کی عوام کے ساتھ حزب اللہ لبنان کی مقاومت و مقابلہ کی قدر دانی کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے اور بیان کیا کہ شام اور لبنان کی قوم ایک قوم میں شمار ہوتی ہے اور ان کے شہدا بھی ایک دوسرے سے منسلک و مرتبط ہیں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۵۹/