رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کی صبح دارالحکومت صنعا کے دو رہائشی علاقوں پر دو بار بمباری کی جس میں یمن کے عام شہریوں کے مکانات اور رہائشی علاقوں کو خاصا نقصان پہنچا۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبے صعدہ کے علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سعودی عرب نے جنوبی یمن کے شہر تعز پر بھی حملہ کیا جبکہ سعودی لڑاکا طیارے، عام شہریوں میں وحشت پھیلانے کے لئے مختلف علاقوں پر پروازیں بھی کر رہے ہیں۔
ادھر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں کارروائی کر کے المحروق کے فوجی ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
جنوبی صوبے عسیر میں بھی یمنی فوج نے سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا اور متعدد فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/